بنوں ایک روزہ دورے کے موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے تاریخی عمارت نیکلسن ہاؤس کی بحالی اور محفوظ بنانے کے کام کا افتتاح کیا انہوں نے تمام میگا پراجیکٹس پر جاری کاموں پر بریفنگ لی اس دوران انہوں نے تمام میگا پراجیکٹس پر کام مذید تیز کرکے جلدز از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، بنوں کے مسائل کے بارے میں بھی ایک مکمل بریفنگ لی اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں، انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی اور تمام آفسران کو عوام کیلئے اپنے دفاتر کے دروازے کھلے رکھنے کی ہدایت کی اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنوں سید اشفاق انور، ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی، ڈائریکٹر پی ایم آر یو عبد الرحمن، پی ایس او ٹو چیف سیکرٹری خیبر فرقان اشرف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر خان سمیت ضلعی انتظامیہ بنوں کے افسران موجود تھے۔
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us