Pakistan Independence Day, 14th August 2021


جشن آزادی کے سلسلے میں کمشنر ہاؤس بنوں کینٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی، ریجنل پولیس آفیسر ساجد علی، منسٹر برائے ٹرانسپورٹ شاہ محمد خان وزیر، ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں عمران شاہد و دیگر آفسران نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تقریب میں پرچم کشائی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی گئی، مختلف سکولوں کے طلباء نے ملی نغمے، ٹیبلو اور جمناسٹک کے مظاہرے بھی پیش کئے بہترین پرفامنس پر طلباء اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر ساجد علی اور کمشنر بنوں ڈویژن نے کمشنر ہاؤس میں پودے لگائے۔