تحصیل ڈومیل کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں شبیر خان و دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز، ریونیو آفسران اور ٹی ایم او ڈومیل عوام کے مسائل کے حل کیلئے موجود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بنوں نے موقع پر موجود لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور حل کرنے کیلئے نوٹ کئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دفاتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں لیکن کھلی کچہری میں تمام آفسران علاقے کے مسائل خود جاکر دیکھ لیتے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ ہر کھلی کچہری کے منٹس بنتے ہیں اور تمام متعلقہ محکموں کیساتھ شئیر ہوتے ہیں جس میں عوام کے بہت سے کام حل ہوجاتے ہیں اور جن مسائل کے حل کیلئے فنڈز کی ضرورت ہوتی ہیں وہ پشاور بھیج دئیے جاتے ہیں۔
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us