میٹرک امتحانات میں نقل کی روکھ تھام اور میرٹ کی بالادستی کیلئے ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی نے پاکٹ گائیڈز اور مائیکرو فوٹو سٹیٹ پر دفعہ 144 نافذ کیا ہے جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت خان نے ٹانچی بازار میں متعدد پاکٹ گائیڈز اور فوٹو سٹیٹ دکانیں چیک کی جن کے پاس پاکٹ گائیڈ موجود پائے گئے ان سے پاکٹ گائیڈز ضبط کرکے گرفتار کیا گیا جبکہ کچھ دکانادروں کو نوٹسز جاری کرکے جرمانہ کیا گیا اس قسم کی کاروائی روزانہ جاری رہے گی