polio seminar


آڈیٹوریم ہال بنوں میں پولیو بنوں ڈویژن کا گرینڈ جرگہ
آڈیٹوریم ہال بنوں میں بنوں ڈویژن کے مشران کیساتھ پولیو گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی، ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن بنوں سید اشفاق انور، ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ( ر) محمد زبیر خان نیازی، ڈپٹی کمشنر لکی مروت اقبال حسین، ڈپٹی کمشنر نارتھ وزیرستان شاہد علی، ڈی پی او بنوں عمران شاہد، ڈی پی او لکی مروت شہزادہ عمر عباس بابر ، ایڈیشنل ایس پی بنوں سلیم ریاض خان، ڈی پی او نارتھ عقیق حسین، آرمی آفیسرز و دیگر پولیس، سویلین افسران، ڈاکٹرز اور علمائے کرام و مشران نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن، ریجنل پولیس آفیسر نے شرکاء سے کہا کہ بنوں ڈویژن سے عوام کے تعاون پولیو کا مکمل خاتمہ کرینگے جرگہ سے دیگر علمائے کرام، مشران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا بعد ازاں کمشنر بنوں اور آر پی او بنوں نے چھوٹے بچوں کو پولیو کے قطرے دے کر آنے والے پولیو مہم کا افتتاح بھی کیا۔
 
 
0000100001274004913_309637057863533_3412984310248110779_n