نوں میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس و ریلیف) بنوں پیاؤ خان کی قیادت میں واک کا اہتمام کیا گیا واک میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے آفسران بھی شریک تھے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹٰی کمشنر (فنانس و ریلیف) پیاؤ خان پیاؤ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈینگی بچاو آگاہی مہم کا مقصد بنوں کو ڈینگی سے بچانا ہے ڈینگی سے بچاؤ مہم کی کامیابی کیلئے عوام میں شعور اُجا گر کرنا اانتہائی ضروری ہے جس کیلئے ہم سب کی مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں کیونکہ اگر مرض ایک بار پھیل گیا تو ایک بڑا انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے لہذا مختلف مکتبہ فکر کے افراد اس مہم میں بھرپور انداز سے حصہ لیکر شعور آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ گھروں سے لیکر محلوں سڑکوں کو صاف رکھیں ،پانی کھڑا نہ ہونے دیں، کیونکہ ڈینگی مچھر صاف پانی میں افزائش کرتے ہیں اور گندگی پھیلانے سے ڈینگی مچھر پھیلتے ہیں لہذا روک تھام یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us