Follow us:
غوڑہ بکاخیل میں پولیو کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن وزیر خیام ناصر کے دفتر میں اتحاد سازی کی ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تحصیلداروں اور عمائدین/ملک اور علاقہ کے متاثرین نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر خیام ناصر نے اس بات پر تفصیلی بات کی کہ پولیو کا علاقے سے خاتمہ کتنا ضروری ہو گیا ہے اور ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنانے میں بزرگوں کو کس طرح کردار ادا کرنا چاہیے۔ عمائدین نے اپنے مسائل کے بارے میں بھی بتایا اور پولیو ٹیموں کی حمایت اور مدد کا عہد کیا۔
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us