ضلعی انتظامیہ بنوں اور محکمہ امورِ نوجوانان کے زیر اہتمام دینی مدارس کے مابین حسنِ قرأت کے مقابلے کا انعقاد
ضلعی انتظامیہ بنوں اور محکمہ امورِ نوجوانان کے باہمی تعاون سے بنوں کے دینی مدارس کے طلبہ کے مابین ایک پروقار حسنِ قرأت مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک باوقار تقریب جامعہ عربیہ معراج القرآن، حافظ جی مسجد میں منعقد ہوئی جس میں مختلف مدارس کے مہتممین، اساتذہ، طلبہ، اور حفاظ نے بھرپور شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کواٹرز) بنوں اللہ نواز خان نے تاس موقع پر بتایا کہ مدارس کے طلبہ مختلف صلاحیتوں کے حامل ہیں اور ضلعی انتظامیہ ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ ان بچوں کو ایسے پلیٹ فارمز مہیا کیے جائیں گے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد زاہد کی کوششوں کو بھی سراہا گیا، جنہوں نے اس خوبصورت اور منظم تقریب کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر ججز نے تجوید کے اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے نتائج کا اعلان کیا، جن میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔
بعد ازاں، جامعہ عربیہ معراج القرآن حافظ جی مسجد میں جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر مہتمم صاحب نے مسجد میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی-
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us